پروفیشنل فورم کے تحت غزہ پر اسرائیلی مظالم پر سیمینار کل ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان پروفیشنل فورم کراچی کے تحت غزہ پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش اور سیمینار جمعہ 15اگست کو شام 6:30بجے جے پی ایم سی آڈیٹوریم جناح اسپتال میں ہوگا۔

سیمینار سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،کراچی بار کے سابق صدر محمد نعیم قریشی ایڈوکیٹ ،کراچی بار کے صدر محمد صلاح الدین ایڈوکیٹ ،معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی ، ڈاکٹرعارف نقوی اور دیگر خطاب کریں گے۔

سیمینار میں محمد حسین محنتی ،پروفیسر شبیر احمد نعیم ،محمد عاقل ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر واسع شاکر اور ڈاکٹر بشیر لاکھانی سمیت مختلف پروفیشنل شعبہ جات سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔