بعض افراد پیشہ ور خواتین کے تعاون سے شریف خاندان کے افراد پر الزامات لگا کر نقدی رقوم وصول کر رہے ہیں

Jhang

Jhang

جھنگ ( بیورورپورٹ ) آج کے اس معزز معاشرہ میں بھی بعض افراد حرام کی ناجائز کمائی کے حصول کی خاطر پیشہ ور خواتین کے تعاون سے شریف خاندان کے افراد پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر نہ صرف نقدی رقوم وصول کر رہے ہیں بلکہ ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر کے ظلم و ستم اور نا انصافیوں کی تاریخ راقم کرنے میں مصروف عمل ہیں

ان خیالات کا اظہار تھانہ وریام والا کے علاقہ 494ج ب کے رہائشی ریٹائرڈ سکول ماسٹر محمد سعید اختر ولد حاجی محمد نواز قوم کا ٹھیا نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا کہ جس کا واضح ثبوت ہمارے علاقے کے نمبردار ممتاز حسین کا ٹھیا وغیرہ ہیں جہنوں نے اپنی عیاشیوں کی خا طر اپنی تمام تر وراثتی زمینوں کو فروخت کر دیا تھا جو اب نہ صرف تصدیق کروانے کے عوض رقوم وصول کر رہے ہیں بلکہ ایک پیشہ ور خا تون ش کے ذریعے مجھ جیسے شخص جس نے اپنی تمام عمر علم کو عام کرنے میں گزار دی ہے

پر بے بنیاد اور من گھڑت الزام لگا کر سابق وزیر اعلی پنجاب منظور احمد وٹو کی جانب سے 1994 میں ملنے والا پلاٹ نمبری 111416 پر بلکہ عرصہ دراز قبل لاکھوں روپے مالیت سے بنائی گئی مسجد پر قبضہ کرنے کے در پے ہیں جس کی تحریری طور پر اطلاع تھانہ وریام پولیس کو دی جا چکی ہے جو نجانے کس مصلحت کے تحت تاحال خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں

جس پر متاثرہ شخص محمد سعید اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس آف ہائیکورٹ لاہور کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا آر پی او فیصل آباد ڈی پی او جھنگ ذیشان اصغر اور بالخصوص سیشن جج جھنگ سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد مذکورہ قبضہ مافیا گروپ محمد ریاض ممتاز حسین فخر عباس وغیرہ کے خلاف از خود نوٹس لے کر انسانیت کی تذلیل کرنے والوں کا محاسبہ کریں