پروفیسر عظمی جون اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے

Professor Uzmee

Professor Uzmee

سبی(محمد طاہر عباس) پروفیسر عظمی جون اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے گورنمنٹ ڈگری کالج سبی کے زولوجی پروفیسر عظمی جون 27سال کی ملازمت کے بعد 50 سال مکمل کرکے اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی عظمی جون درس و تدریس سے وابستہ رہے اور ساتھ ساتھ سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔

دنیائے ادب کے آسماں کے درخشندہ ستارے پروفیسر عظمی جون نے جھل مگسی ،سبی کالج میں بطور زولوجی پروفیسر اپنی خدمات سرانجام دیں پروفیسر عظمی جون اردو کے مشہور اور معتبر شاعر ہیں جن کے دو مجموعہ ہائے کلام شائع ہوچکے ہیں جبکہ تیرا مجموعہ کلام زیر طبع ہے اور ایک کتاب مرتب کررہے ہیں۔