اسلام آباد (نامہ نگار) جامعہ ازہر کے استاد ڈاکٹر خالد فواد الازہری نے اسلامک ریسرچ سنٹر راولپنڈی کا دورہ۔اسلامک ریسرچ سنٹر کے عہدیدران نے والہانہ انداز سے مہمان گرامی کا استقبال کیا ۔ڈاکٹر خالد فواد نے سنٹر کے ریسرچر سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ امام ابوحنیفہ کی فقہ میں دلائل کی فراوانی اور بے پناہ آسانیاں موجود ہیں۔
فقہ حنفی زندگی کے تمام ترمسائل کا احاطہ۔اس میں اجتہادی مسائل اور فقہی تغیر و تبدل اور تطور کی ہمراہی موجود ہے۔فقہی امور میں شدت و تعصب کی نفی مضبوط دلائل کے ساتھ کرتے ہیں۔اسی طرح انہوں نے حدیث نبوی کو غلط انداز سے تفہیم و تشریح کرتے ہیں جس کی وجہ سے فتوے جاری کرنے میں پہلو تہی ہوجاتی ہے اور اس سے معاشرے میں انتشاروافتراق پیدا ہوجاتاہے۔ڈاکٹر خالد فواد نے اسلامک ریسرچ سنٹر کی تحقیقی و معتدل خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر مولانا کے ہمراہ امام ایوان صدر ڈاکٹر اکرم الحق الازہری بھی موجود تھے۔