پروفیسر ہارون رشید تبسم کی اصغر ندیم سید پر حملے کی پر زور مذمت

سرگودھا : پروفیسر ہارون رشید تبسم نے اصغر ندیم سید پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صحافی، کالم نگار اور قلم کارآئے روز حملوں کی زد میں ہیں حکومت تحفظ کرنے میں دن بدن ناکام ہوتی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر پروفیسر ہارون رشید تبسم نے کہا کہ ملک اگر قلم کے مزدوروں کو چن چن کر مارا گیا تو سلطنت اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔

انہوں نے حکمرانوں کو یاد کروایا کہ قائداعظم نے قیام پاکستان کے وقت تصور دیا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہوگی جس میں پاک صاف معاشرہ ہو گا۔ پوری قوم موجودہ حالات میں ڈپریشن کا شکار ہے۔ حکمرانوں کو ہنگامی طور پر کوئی سد باب کرنا ہو گا۔