پروفیسر ابراہیم کا سمیع الحق سے رابطہ ، پیش رفت سے آگاہ کیا

Professor Ibrahim, Maulana Sami-ul-Haq

Professor Ibrahim, Maulana Sami-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے پروفیسر ابراہیم نے مولانا سمیع الحق سے رابطہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پروفیسر ابراہیم نے طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

دوسری جانب مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل کو کارخیر سمجھ کر پورے دل سے شریک ہیں، حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔