سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) استاد شاعر راجہ حبیب الرحمن حبیب کے یوم وفات پر شعراء، ادبا، صحافیوں کا خراج عقیدت۔ تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں چک نتھا سے تعلق رکھنے والے استاد شاعر راجہ حبیب الر حمن حبیب کے یوم وفات پر شعرا، ادبا نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
خراج عقیدت پیش کر نے والے شعرا ء میں دلشاد ادیب ،اے شکور مرزا ، امین فاروقی ، ڈا کٹر غلام فر ید طا ہر ، سارم راجا ، مشتاق خلیل ، عمران رشید یاور ، حفیظ وارثی ، مبارک غزالی ، امجد خان ، عدنان رشید راجا ،جبکہ صحا فیو ں میں شیخ ظفر اقبال ، سید امجد شاہ ، جبران مرزا ، ڈا کٹر محمد خلیل ، محمد الیاس شامی ، را جہ شاہد سرور ، اطہر شہزاد قر یشی ،را جہ حسن سردار ، را جہ محمد سہیل ، ساجد محمود کھو کھر ، انعام الحق مرزا ، ڈا کٹر تصور حسین مرزاصدر علامہ اقبال میڈیا کلب ، را جہ حقیق الر حمن ، خان احتشام ،شیخ سعید رشید کے علا وہ دیگر شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ را جہ حبیب الر حمن حبیب ایک مستند ، ما ہر استاد شاعر تھے انہو ں نے بے شما ر شاگرد پید کئے جو آج صاحب دیوان ہیں ۔ حبیب الر حمن حبیب مر حوم کی شاعری میں معاشرتی دکھ ، انسا نی رویو ں اور قدرتی مناظر جا بجا نظر آ تے ہیں انہو ں نے اپنی شاعری کے ذریعے انسا نیت کو محبت ، خلو ص ، ایثار اور وفا کا درس دیا ہے انہو ں نے اپنے کلا م سے زنگ آلو د دلو ں کو جلا بخشی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرا ئے عا لمگیر کے عظیم استاد شاعر را جہ حبیب الر حمن حبیب اپنے کلام اور اچھوتے خیا لات کے با عث لو گو ں کے دلو ں میں زندہ رہیں گے ۔ یا د رہے کہ استاد شاعر را جہ حبیب الر حمن حبیب 18اکتو بر 2003کو اس دارِ فا نی سے کو چ کر گئے تھے انہیں ان کے آ با ئی گا ئو ں چک نتھا میں سپرد خاک کیا گیا تھا ۔ سرا ئے عا لمگیر کے شعراء کی اکثریت انکے شاگردوں میں شامل ہے۔