پروفیسر شکیل اوج کے قتل کی تحقیقات میں اہم شواہد ملے ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ

Professor Shakil

Professor Shakil

کراچی (جیوڈیسک) ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے پروفیسر شکیل اوج کے قاتلوں سے متعلق شواہد ملے ہیں۔ قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر سےان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلامک اسٹڈی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منیر شیخ نے بتایاکہ پروفیسر شکیل اوج کے قتل سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں ، جبکہ شعبہ اسلامک اسٹیڈیزکے اساتذہ سے بھی تفتیش کی جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروفیسر اوج کے اہل خانہ کی جانب سے بھی اہم حقائق کا علم ہوا ہے ، شکیل اوج کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔