لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں منافع خوری کی آڑ میں عوام کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کویقینی بنایا جائے۔ رمضان بازاروں میں اشیا کی قیمتوں کے ساتھ معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبائی وزرا، منتخب نمائندے اور متعلقہ حکام رمضان بازاروں کے دورے کر کے انہیں رپورٹ بھجوائیں۔