ویسٹ انڈیز(جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال جولائی میں شیڈول کے مطابق پاکستان کی میزبانی کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کے لئے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ وہ پروگرام کے مطابق پاکستان کی میزبانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچوں کے لئے مناسب وقت تلاش کررہے ہیں۔۔ وہ پر امید ہیں کہ تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہوجائیں گے۔
ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ سیریز کے حوالے سے غیر ضروری بیان بازی سے گریز کیا جائے۔ پاکستان کو جون اورجولائی میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا تھا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اس دوران سری لنکا اور بھارت سے سہ ملکی سیریز کھیلنے کے سبب دورہ کو دو ٹیسٹ تک محدود کردیا گیا تھا۔