ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو عبور کرکے پاکستان کو ترقی کی عظیم منزل تک پہنچائیں گے ۔عصمت انور محسود

ASMAT ANWER MEHSOOD

ASMAT ANWER MEHSOOD

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماعصمت انور محسود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو عبور کرکے پاکستان کو ترقی کی عظیم منزل تک پہنچا ئیں گے ،عوامی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے والے عناصر کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے اپنی رہائش گاہ پر کراچی سمیت سندھ بھر سے آئے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کارکنان سے کہاکہ قیادت اپنی ایک ایک کارکنان پر ناز کرتی ہے

وزیر اعظم نواز شریف سندھ میں مسلم لیگ کو متحد اور منظم کرنے کے لئے کوشاں ہیں عصمت انور محسود نے کہاکہ سندھ کا آئندہ وزیر اعلیٰ اور کراچی کا میئر پاکستان مسلم لیگ(ن) کا کارکن ہوگاانہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ علاقائی سطح پر عوامی سے رابطے میں رہیں

علاقائی مسائل کے سے نجات دلا نے کے اپنی جد وجہد کو بروئے کار لاکر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں عصمت انور محسود نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے انشا اللہ نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد روشن پاکستان کا سورج طلوع ہوگا۔