جوہانسبرگ (جیوڈیسک) ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں کے لیے نیا قانون پاس کر دیا۔ سات بار کے ٹور ڈی فرانس کے چیمپئن لانس آرمسٹرانگ کی تاحیات پابندی ختم ہونے کا امکان روشن ہو گیا۔
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے تین روزہ اجلاس میں کھیلوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے صدر (John Fahey) کے اعلان کے مطابق ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں پر پابندی کی مدت چار سال کر دی ہے۔
اس سے پہلے ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنیوالے کھلاڑیوں پر پابندی کی مدت دو سال تھی۔
پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہو گا۔ اس اعلان کے بعد سابق امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ پر عائد تاحیات پابندی میں کمی کا امکان ہے۔ ممنوعہ ادویات کا جرم ثابت ہونے پر آرمسٹرانگ سے تمام ٹائٹلز واپس لے کر ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔