استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کی ترقی کے سفر میں ہم نے ایک نیا باب شروع کیا ہے۔
جناب ایردوان نے کینال استنبول کے سازلی درے پل کا سنگِ بنیاد ڈالنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ہم نے ترکی کے فروغ، ملت کے مضبوط بننے کی راہ میں اٹھائے گئے اقدامات میں ایک نئے قدم کا اضافہ کیا ہے ، ہم نے کینال استنبول منصوبے کے پہلے پُل کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔
آبنائے استنبول کے دنیا کی سب سے زیادہ بحری جہازوں کی آمدورفت ہونے والے مقام ہونے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ سنہ 1930 میں یہاں سے سالانہ 3 ہزار بحری جہازوں کا گزر ہوتا تھا ، آج یہ تعداد 45 ہزار ہے۔ تیل سے لیکر نامیاتی مصنوعات تک مختلف سازو سامان لیجانے والے بحری جہاز وں کو حادثہ پیش آنے پر ہمارے سمندر میں قدرتی زندگی کو سنگین خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ کینال استنبول منصوبے کی بدولت آبنائے استنبول اور گرد و نواح میں مقیم شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو ممکن بنانے کا مقصد پیش پیش ہے۔
کینال استنبول کو استنبول کے مستقبل کو محفوظ بنانے والے ایک منصوبے کی نگاہ سے دیکھنے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ اس منصوبے پر کی گئی سائنسی تحقیقات کے مطابق استنبول میں بحری جہازوں کی آمدورفت آبنا کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ محفوظ ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ 45 کلو میٹر طوالت کے مالک کینال سے 275 میٹر طویل تیل بردار اور 351 میٹر طویل کنٹیرنر بحری جہاز گزر سکیں گے۔
چھ پلوں کے حامل کینال استنبول کو دنیا کے ماحولیات پسند ترین منصوبے کے طور پر عملی جامہ پہنائے جانے پر زور دینے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس منصوبے کو تقریباً 15 ارب ڈالر کی مالیت سے 6 برسوں کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔