کے فور منصوبے سے کراچی کو پینے کے پانی کے مسائل سے نجات حاصل ہوگا۔ حاجی منور عباسی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی کے فراہمی آب کے لئے میگا منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کا یوم آزادی کے موقع پر سندگ بنیاد رکھا ،واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی خصوصی ہدایت پر کے فور منصوبہ سابق وزیر بلدیات اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق چیئر مین حاجی منور عباسی کی ذاتی کاوشوں سے مرتب کیا گیا اور منور عباسی نے ہی اسے اپنے دور میں منظور کرایا۔

سابق صوبائی وزیر حاجی منور عباسی نے یوم آزادی پر کے فور منصوبے کی سنگ بنیاد کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے شہید رانی کے خواب کو پورا کرنے کا عملہ بیڑا اُٹھانے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خراج تحسین اور کراچی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ متحرک وزیر اعلیٰ سندھ کے فور منصوبے کو برق رفتاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا کر کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کے حوالے سے درپیش مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔