حویلی بہادر، بلوکی منصوبوں کا ٹیرف 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ مقرر

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا کے مطابق، 2453 میگاواٹ کے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی منصوبے کا ٹیرف چھ روپے بیالیس پیسے ہو گا۔ وفاقی حکومت کی ملکیت میں لگنے والے دونوں منصوبے جنوری 2018ء میں مکمل آپریشنل ہو جائیں گے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر چلنے کی صورت میں ٹیرف 10 روپے 9 پیسے فی یونٹ ہو گا۔ دونوں پاور منصوبوں کی مشینری دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ہو گی۔ دونوں منصوبوں کی ایفیشنسی دنیا میں لگنے والے تمام پاور منصوبوں سے زیادہ ہو گی۔

منصوبوں کا ٹیرف آئندہ 30 سال کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ پاور منصوبوں کو قطر سے درآمد کردہ آر ایل این جی پر چلایا جائے گا۔