گجرات کی خبریں 31/8/2014

Gujarat

Gujarat

برصغیر پاک و ہند عظیم روحانی شخصیت صاحبزادے پیر سید حاجی احمد شاہ صاحب المعروف قبلہ حاجی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک

گجرات ( جی پی آئی ) برصغیر پاک و ہند عظیم روحانی شخصیت صاحبزادے پیر سید حاجی احمد شاہ صاحب المعروف قبلہ حاجی شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک دربار عالیہ شہنشاہ ولایت علی پورہ گجرات میں منعقد ہوا جس کی صدارت الحافظ صاحبزادے پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی نے کی ۔ جبکہ خصوصی شرکت صاحبزادے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ صاحبزادے پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ‘ صاحبزادے پیر سید نور حسین شاہ گجراتی ‘ صاحبزادے پیر بلال حسین شاہ ‘ سید جماعت علی شاہ ‘ محمد حسین شاہ نے کی ۔ خصوصی خطاب علامہ محمد عظیم ‘ محمد کاشف ‘ ماسٹر نواز شاہد ‘ علامہ محمد اشرف تسنیم ‘ علامہ محمد نعیم ‘ قاری عابد نے کیا ۔ تلاوت قرآن پاک قاری زاہد ‘ قاری سیف اللہ نے پیش کی ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری مدثر ‘ سید محمد حسین شاہ ‘ محمد احمد نقشبندی ‘ قاری سرور نقشبندی ‘ صوفی نذیر احمد ‘ جمشید اویس گولڑوی ‘ لیاقت نوشاہی ‘ حافظ محمد جہانگیر ‘ منظور حسین ‘ محمد احمد نے پیش کی ‘ اس موقع پر ضلع بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سفیر امن مستری جلال جاوید مسیحی نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہے ‘ اور پاکستان قائد محمد علی جناح نے اس لئے بنایا

گجرات ( جی پی آئی ) سفیر امن مستری جلال جاوید مسیحی نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہے ‘ اور پاکستان قائد محمد علی جناح نے اس لئے بنایا کہ جہاں پر سب کو ایک جیسے حقوق حاصل ہوں مگر بد قسمتی سے پاکستان کو کسی کی نظر لگی گئی ہے ۔ سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے ضروری ہے ۔
۔۔
صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی وقار الحسن ‘ مسیحی برادری کے رہنما مستری جلال جاوید
گجرات ( جی پی آئی ) صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی وقار الحسن ‘ مسیحی برادری کے رہنما مستری جلال جاوید اور ن لیگ کے رہنما رانا مشرف ناز’علامہ قاری عامر رضوان قادری نے اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف گجرات پریس کلب میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کر کے صحافی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں پر بیہمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ کھلم کھلا ریاستی دہشت گردی ہے ‘ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس کھیل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔
۔۔
ممتاز ماہر تعلیم صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شہزاد شفیق نقشبندی

گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز ماہر تعلیم صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شہزاد شفیق نقشبندی نے اسلام آباد میں پولیس کی طرف سے صحافیوں پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کی ہے ۔ اور انہوں نے کہا ہے کہ صحافی معاشرہ کا اہم حصہ ہیں اور صحافیوںپر ظلم و تشدد باعث افسوس ہے انہوں نے کہا ہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن صحافیوں کے ساتھ ہے ‘ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف سختی کارروائی کی جائے ۔ اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت قاری عامر رضوان قادری نے اسلام آباد میں پولیس کی طرف سے صحافیوں پر تشدد

گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت قاری عامر رضوان قادری نے اسلام آباد میں پولیس کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کی ہے ۔ اور انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں پر تشدد افسوسناک ہے صحافی اپنی ڈیوٹی میں مصروف تھے کہ اچانک پولیس نے انہوں پر دھاوا بولا دیا پوری دنیا میں پاکستان کے عزت و وقار کو خاک ملانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ حکومت اس سلسلہ میں ایکشن لے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
۔۔
گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس کے بیہمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

گجرات(جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس کے بیہمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت قائمقام صدر پریس کلب فیاض احمد بٹ ،سابق صدر طفیل میر ،صدر الیکٹرانک میڈیا اعجاز احمد شاکر نے کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کی ریاستی دہشت گردی اور صحافیوں کو حق سچ سے رکا نہیں جاسکتا ۔شیم شیم جیسے نعرے درج تھے۔احتجاجی ریلی گجرات پریس کلب سے شروع ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر فیاض حسین بٹ نے کہا کہ اسلام آباد دھرنوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس تشدد تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے بگا ہم اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سابق صدر طفیل میر نے کہا کہ ذمہ دران کو بے نقاب کیا جانا چاہئے ۔صحافیوں کے ساتھ رویہ قابل افسوس ہے۔سابق صدر مقبول الٰہی بٹ نے کہا کہ صحافیوں کو کلمہ حق کہنے سے کسی صورت روکا نہیں جاسکتا وہ اپنے فرض سے پیچھے ہٹنے والے نہییں چاہئے ان کی جانیں فرض کی ادائیگی کے دوران چلی ہی کیوں نہ جائیں۔صدر الیکٹرانک میڈیا اعجاز احمد شاکر نے کہا کہ پولیس نے صحافیوں پر لاٹھیاں برساکر ظلم کی بد ترین مثال قائم کی ہے انہیں سچ دکھانے اور بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کہا کہ گجرات کے صحافی اسلام میں میں تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔اس موقع پر کوئٹہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خونی کی گئی۔ریلی میں سابق جنرل سیکریٹری عبدالستار مرزا،سابق سیئنیر نائب صدر مرزا منیر حسین،سجیل خان،نوازش علی نوزش،عاصم رضا سید،احسان احمد چھینہ،سید نوید حسین شاہ،حسام الدین کرامت،ابوبکر سیٹھی۔شفقت علی،عرفان بٹ،راجہ زین،عامر بیگ مرزا،نفیس احمد باجوہ،رانا مشرف علی ناز،نعیم اکبر بٹ،سید الطاف عباس کاظمی،وقار الحسن ہیراودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔
عرصہ دراز سے ریلوے روڈپر سیوریج کی بندش شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی

گجرات(جی پی آئی)عرصہ دراز سے ریلوے روڈپر سیوریج کی بندش شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی۔ آئے روزریلوے روڈ کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے مگر ٹی ایم اے گجرات کا عملہ سیویج کو کھولنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے ۔ہر سال سیوریج کی مرمت کے لیے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے جاتے ہیں مگر اور طرف کوئی دھیان نہیں دیا جاتا جس سے ساراشہر ڈوب جاتاہے۔ٹی ایم اے گجرات پیٹر انجن لگا کر ماہانہ لاکھوں کا تیل خرچ کر کے گندے پانی کی نکاسی پر خرچ کرتے ہیں مگر اس کو ٹھیک کرنے کی طرف وجہ نہیں دی جارہی،تھوڑی سی بارش کے بعد ریلوے روڈکا علاقہ کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب جاتاہے۔ کڑروں روپے لگانے کے باجودابھی تک گجرات کاسیوریج سسٹم ٹھیک نہیں ہوسکا،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چھٹہ نے جب سے گجرات کا چارج سنبھالا ہے وہ بھی گجرات کے سیوریج سسٹم کی درستگی کے لیے ٹھوس اقدامات میں مصروف ہیںمگر ابھی تک ان کوبھی کوئی ایسی کمپنی یا کوئی ایسی لیبر نہیں ملی جو سیوریج کو کھول سکے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے روڈاور اس کے معلقہ علاقے گندگی کا فلیتھ

گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے روڈاور اس کے معلقہ علاقے گندگی کا فلیتھ ڈپو بن گئے ٹی ایم اے کاعملہ لمبی تا ن کر سو گیاگندے پانی سے علاقہ سے مکین موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے ریلوے روڈ کے محلہ جات جن میں اسلام پورہ،کرشنا گلی،عمر آباد،کریم گلی ،قاسم پورہ،پکی گلی ،مندر والی گلی ،چاہ کھولے،سمیت دیگر علاقوں میں گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،اور گلیوں میںکئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے گزرنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ٹی ایم اے کے خاکروب اور سنیٹری انسپکٹر مفت کی تنخواہوصول کر کے ٹی ایم اے کو لاکھوں کا نقصان پہنچا رہے ہیںاس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے اعلیٰ حکام بھی کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی صدر رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے
گجرات ( جی پی آئی )ق لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی صدر رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خواتین ،بچوں اور صحافیوں پر تشدد کے ذمہ دار نواز، نثار ہیں، پرامن تحریک کو خون آلود کرنے والوں کو اس کا حساب دینا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کے نام نہاد خادم عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں پرامن کارکنان پر گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے جارہے ہیں اورحکمران جسے حساس ترین علاقہ کہتے تھے اسے میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ، انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار ، خواجہ آصف اور سعد رفیق صرف اقتدارکے نشے میں انسانوں کو چیونٹیاں سمجھ رہے ہیں وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ، مخلوق خدا پر عرصہ حیات تنگ کرنے والے خدا کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ق لیگ کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین پر آنسو گیس کے شیل برسا کر حکمرانوں نے سفاکیت کا مظاہرہ کیا، خدا کا شکر ہے کہ وہ محفوظ ہیں ورنہ حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جاتی، حکمران اب جو مرضی کر لیں ان کا جانا حقیقت ہے، ق لیگ کے سینکڑوں کارکن ریڈزون میں اپنا قومی، جمہوری کردار ادا کر رہے ہیںاور حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے آخری وقت تک عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے ضلع کی حدود

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے ضلع کی حدود میں 15دن کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، ہر قسم کے جلسہ جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ حکم کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔ ڈی سی او نے پولیس اور دیگر تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میڈیکل میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا شفاف انعقاد یقینی بنایا گیا ہے

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میڈیکل میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا شفاف انعقاد یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ہونہار طلبہ کو انکی قابلیت کے مطابق اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سانئسز کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ کے لئے امتحانی مرکز کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، اے سی افشاں رباب ، پی ایس او ندیم بٹ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نمائندہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یونیورسٹی آف گجرات میں منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں 1400سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے اس موقع پر انٹری ٹیسٹ میں شریک طلبہ و طالبات سے روشنی، پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی سمیت مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں استسفار کیا ۔ انہوںنے امتحانی عمل کی نگرانی کے لئے کئے جانیوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شفاف انٹری ٹیسٹ کے نتیجہ میں اعلی صلاحیتوں کے حامل طلبہ میڈیکل کی پروفشنل تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نہتے مظاہرین پرپولیس کے بدترین تشدد

گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نہتے مظاہرین پرپولیس کے بدترین تشدد کے دوران شیل لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق)ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے حکومت کے اس شرمناک اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام اس ظلم و ستم پر مبنی فرعون لیگ کی دھاندلی حکومت کا خاتمہ کردیں۔چوہدری رزاق نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری شجاعت کا چیک اپ کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ملّی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ حالیہ بحرانی کیفیت اور صورتحال انتہائی افسوس ناک،

گجرات (جی پی آئی)ملّی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ حالیہ بحرانی کیفیت اور صورتحال انتہائی افسوس ناک، تشویش ناک اور خطرناک ہے ۔ملی یکجہتی کونسل ایک بار پھراس بات کا اعادّہ کرتی ہے کہ ملّی یکجہتی کونسل 24اگست 2014ء کے اپنے فیصلے کے مطابق حالیہ سنگین صورتحال میں مکمل غیر جانبداری کے ساتھ ثالث اور ضامن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے اگر فریقین باہمی رضامندی سے متنازعہ اُمور میں فیصلہ کا اختیار تفویض کریںتو ملّی یکجہتی کونسل اس کے لئے بھر پور آمادہ ہے ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے باور کرایا کہ ملّی یکجہتی کونسل کا فیصلہ آئینی ،سیاسی ،اور دینی لحاظ سے جامع ہوگا جو ملکی حالات کی اصلاح اور سا لمیت کا ضامن ہوگا ۔آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہر قسم کی زیادتی کی مذمت کرتے ہیں اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور تجاوز کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔