اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے اونچ نیچ اور اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، ہم ایسی چیزوں سے گھبراتے نہیں ہیں، مشکل وقت کو برداشت کر چکے ہیں، میرا وعدہ ہے کہ اپنے حلف پر کبھی آنچ نہیں آنے دوں گا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو روشن مستقبل دینے کے سفر پر گامزن ہیں ، آئین اور قانون کی بالادستی کا سفر جاری رہے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہیہ ایوان 20 کروڑ عوام کی آواز ہے ، 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے، پارلیمنٹ کی قرارداد فرد کی نہیں نظام کی فتح ہے ، خوشی کی بات ہےاراکین آئین اور پارلیمنٹ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
معزز ایوان کے موقف اور نظریئے کی حمایت کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں، وکلا برادری اور سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے جذبات کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔