کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر وعدہ نبھانے والا کوئی نہیں۔ مومن اور شہید کی جان اور مال سب کچھ اللہ کی ملکیت ہے۔ شہدائے کربلا اہل بیت صحابہ کرام سمیت شہدا سب اسی دوسے میں آگئے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ مولٰنا قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز جامعہ سعیدیہ میں ماہانہ درس کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ، نواسئہ رسول حضرت امام حسین اور حضرت امام حسن بھی سید الشہدا اور جنتیوں کے سردار ہیں۔ اسی طرح حضرت صدیق اکبر، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی، حضرت علی بھی عظیم شہدا ہیں جنہیں روزہ کے ساتھ نماز کے دوران شہید کیا گیا۔
قاری اشفاق سعیدی نے کہا کہ مسلمان آج اپنے اسلاف کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر عملی زندگیاں گزاریں۔ تو انہیں کوئی قوم شکست نہیں دے سکتی۔