ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) افغان امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس کی میزبانی کے باوجود روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماسکو افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان اس وقت تک نہیں کرے گا جب تک کہ طالبان اقتدار تک پہنچنے سے پہلے کیے گئے وعدے پورے نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو میں مذاکرات کے موقع پرکہ تحریک طالبان کا وفد شرکت کرے گا۔ ہمیں طالبان کی طرف سے حکومت سازی کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا انتظار ہے۔ روس طالبان سے کہہ چکا ہے کہ ماسکو افغانستان میں نمائندہ حکومت کی تشکیل چاہتا ہے۔
آج روسی دارالحکومت ماسکو میں طالبان کے ساتھ 10 ممالک کے وفود ملاقات کریں گے۔ اسے “ماسکو فارمولا” میٹنگز کا نام دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی صورتحال اور انسانی بحران کے ساتھ ساتھ کابل میں تمام طبقات کی نمائندہ حکومت کی تشکیل پر بات چیت شامل ہے۔