قصور کی خبریں 29/12/2016

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر قصور پولیس نے نیو ایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی کا فول پروف پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت 1000 سے زائد پولیس افسران واہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ضلع بھر کے اہم مقامات کے علاوہ اہم شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع قصور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی جائے گی اور اسکے ساتھ ساتھ بیرئیرز اور خاردار تاروں کا بھی استعمال کیا جائے گا ۔ ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سخت احکامات جاری کردئیے ہیں اور کہا کہ سکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور نیوائیر نائٹ پر ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ہلڑ بازی ،ہوائی فائرنگ ، آتش بازی اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے سیدھے جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر پولیس کے سپیشل مسلح دستے سڑکوں پر گشت کریں گے پولیس امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے شہریوں سے مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع پر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انھیں منفی سرگرمیوں سے باز رہنے کی ہدایت دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DIO

DIO

قصور(محمد عمران سلفی سے) عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘تمام افسران زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں ‘کرپشن اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہ کی جائیگی’منتخب بلدیاتی نمائندے بھی اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو مانیٹرکریں ۔ یہ بات ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز تحصیل کوٹ رادھاکشن اور تحصیل پتوکی کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی او سی عبدالسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ‘چیئر مین یونین کونسل گہلن ہٹھاڑ طلعت محمود بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے تحصیل کوٹ رادھاکشن میں زیر تعمیر مختلف سکیموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے معیار کو پرکھنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیگی تا کہ معیار اور کوالٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈی سی او نے تحصیل پتوکی میں بس ٹرمینل دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو حکم دیا کہ وہ اس ٹرمینل پر عوام الناس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس مقصد کیلئے مطلوبہ اخراجات کا تخمینہ لگا کر دیں ۔ اسی طرح انہوں نے حکم دیا کہ شہر میں قائم غیر قانونی ویگن و رکشہ اسٹینڈز کو فوری طور پر ختم کروائیں ۔انہوں نے گرین بیلٹس کا بھی معائنہ کیا اور ٹی ایم او کو حکم دیا کہ شہر کی تمام سڑکوں کی گرین بیلٹس پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ۔نیز انہوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے لینڈ سکیپ کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ بعدازاں ڈی سی او عمارہ خان نے گہلن ہٹھاڑ میں مختلف نرسریوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور ڈینگی سے بچائو کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل گہلن ہٹھاڑ طلعت محمود نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور گرین بیلٹس کیلئے اپنی بھرپور خدمات فراہم کرنے کا یقین دلایا اور اس مقصد کیلئے پھول ، پودے اور لینڈ سکیپنگ کا دیگر سامان دینے کا اعلان کیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313