متروکہ وقف املاک بورڈ: غیر حاضر اور لیٹ آنیوالے 30 ملازمین کو شوکاز نوٹس

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے ادارے میں غیر حاضریوں اور ملازمین کے لیٹ آنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 30 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں اور ملازمین سے دو روز میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

غیرحاضر سٹاف میں مختلف ڈیپارٹمنٹ سے سید محسن علی، شعیب طاہر، شیرعالم، عبدالمتین، اسد منور، مدثر، امین العارفین، کاشف اسلم، ملک زاہد، وقاص، عاصم، حیدر خان، عاصم عباس، محمد بلال، محمد عدنان، ندیم، سلیم سلطان، حافظ محمد وقاص، محسن یاسین، نعیم، عابد علی، احتشام اسلم، زاہد ریاض، عثمان، ظفر، محمد نذیر، محمد ہارون اور دیگر ملازمین شامل تھے۔