راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ مندرہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے کانسٹیبل جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا، پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، واقعات کے مطابق سکھو کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل سبط حسن اور ظہور احمد وغیرہ کے درمیان جائیداد کا جھگڑا چلا آ رہا تھا
جس میں ظہور احمد وغیرہ کی طرف سے فائرنگ کر دی گئی سبط حسن اور اس کا بھائی عمر وقاص شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیاجہاں پر کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی زیر علاج ہے
پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی4ملزمان ظہور احمد، خرم، اعظم، الطاف بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دولتالہ سے نمائندہ دنیا کے مطابق خاندانی رنجش کا شاخسانہ قصبہ سکھو میں قتل کی ایک واردات کے دوران پنجاب پولیس کے جوان کو فائر مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا لڑائی جھگڑے کے اس واقعہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔