جائیداد کا تنازع ،چھوٹے بھائیوں نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں جائیدادکے تنازع پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ محلہ بہاول پور کے رہائشی عنایت اللہ کا اپنے بھائیوں ریاض، ارشد اور عاشق سے 2 ایکڑ اراضی کا تنازع کافی عرصہ سے چل رہا تھا مقتول عنایت کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اسکے چچا زمین اپنے نام کروانا چاہتے تھے اس کا والد زمین برابر تقسیم کرنا چاہتا تھا۔

ملزمان ریاض، ارشد اور عاشق انکے گھر زمین اپنے نام منتقل کروانے کے لئے آئے ،والد کے انکار پر انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ سٹی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔