جائیداد کی تقسیم نہ ہونے پر نافرمان ظالم بیٹے نے والد کو قتل کر دیا
Posted on June 23, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جائیداد کی تقسیم نہ ہونے پر نافرمان ظالم بیٹے نے والد کو قتل کر دیا۔ دادی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق 65 سالہ مسماة پٹھانوں مائی زوجہ اللہ داد کانجو موضع اولکھ نشیب نے تھانہ کروڑ میں اپنے حقیقی پوتے کے خلاف زیر دفعہ 302 مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ محمد اسلم اس کا بیٹا ہے اور وہ اس کے گھر میں رہتی ہے۔
یہ کہ اس پوتا محمد عامر ولد محمد اسلم جس نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف دوسری شادی بھی رچا رکھی ہے گزشتہ روز جائیداد کی تقسیم پر اپنے چچائوں فیض محمد اور عاشق حسین کی موجودگی میں تو تکرار ہو گئی جس کے بعد عامر دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے چلا گیا۔
رات گئے جب گھر والے سوئے ہوئے تھے تو عامر نے گھر میں داخل ہو کر اپنے والد محمد اسلم پر پستول سے فائر کر دیئے۔ جس سے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے دادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔