زمین پراپرٹی ایکسپو ۲۰۱۹ اسلام آباد کامیابی سے اختتام پذیر، اگلا ایکسپو پشاور میں اپریل ۲۰۱۹ میں ہو گا

اسلام آباد : پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام زمین ایکسپو ۲۰۱۹ اسلام آباد کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ایکسپو کے دونوں ہی روز عوام الناس کا رش دیکھنے میں آیا۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ہم اسلام آبادایکسپو کے کامیاب انعقاد پر اللہ کے شکرگزار ہیں اور انشااللہ اب پشاور میں ایکسپو منعقد کروائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ۲۰۱۴سے اب تک ہمارے زمین ایکسپو میں دس لاکھ سے زائد افراد شرکت کر چکے ہیں جس سے واضح اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ پاکستانی برانڈ سے کس قدر مانوس ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام روز اول سے ہی پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کی خدمت کے جذبے سے میدان عمل میں آیا تھا اور آئندہ بھی اس شعبے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام ہمیشہ سے ہی پراپرٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے تیار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ٹیکنالوجی کی مدد سے آسان پلیٹ فارمز بنائے ہیں جس سے صارفین کو باعتماد معلومات تک رسائی ممکن ہوتی ہے اور دوسری جانب پراپرٹی ایکسپوز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ ذیشان علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پشاور ایکسپو کی تیاریاں جاری ہیں اور انشااللہ اپریل میں پشاور میں پراپرٹی کی بڑی نمائش منعقد ہوگی۔

اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی کا کہناتھا کہ اسلام آباد کے کامیاب ایکسپو کے ہمیں مزید اعتماد دیا ہے اور اب اپریل ۲۰۱۹ میں پشاور میں پہلے ایکسپو کا انعقاد ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ چونکہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ پشاور میں پہلا پراپرٹی ایکسپو ہوگا لہذا ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام تر تیاریاں بہترین طور پر انجام دی جائیں اور پشاور کی عوام بہترین شو سے مستفید ہو سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ زمین ایکسپوز کی خصوصیت ہے کہ پراپرٹی سے متعلق تمام تر معلومات اور دیگر مواد ایک ہی چھت تلے مہیا ہوتا ہے جس سے شرکاء کیلئے فیصلہ سازی میں آسانی ہوتی ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ پشاور کے بعد پاکستان ے دیگر شہروں اور دبئی میں بھی اسی سال بڑے ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اب تک 19 زمین پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد ہو چکا ہے جس میں1900 سے زائدنمائش کنندگان سمیت دس لاکھ لوگ شریک ہو چکے ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کے بارے میں : زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے جہاں11ملین لسٹنگز موجو دہیں جبکہ اس ویب سائٹ کو ماہانہ 5.5 ملین لوگ وزٹ کرتے ہیں۔اس ادارے کے ساتھ 14,500 رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں بھی کام کر رہی ہیں۔پاکستان کا پہلا اور واحد پرائس انڈیکس بھی زمین ڈاٹ کام نے ہی قائم کیا ہے جس سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مستفید ہو رہی ہے ۔مزید معلومات کیلئے www.zameen.com کو وزٹ کیجئے۔

جاری کردہ: ادارہ تعقات عامہ ، زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
برائے رابطہ: سالار سلیمان‘ نظامت تعلقات عامہ salaar@zameen.com +92 300 8567531, +92 3004777 607

Zameen Expo 2019

Zameen Expo 2019

Zameen Expo 2019

Zameen Expo 2019

Zameen Expo 2019

Zameen Expo 2019

Zameen Expo 2019

Zameen Expo 2019