زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کراچی میں اختتام پذیر’شہریوں کا جم غفیر ایکسپو میں امنڈ آیا

Property Expo Karachi

Property Expo Karachi

کراچی : زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ ایکسپو کے دوسرے اور آخری روز کے مہمان خصوصی ‘آباد کے چیئر مین محسن شیخانی تھے جنہیں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ایکسپو سنٹر کراچی کے ہال نمبر 4اور5میں جاری نمائش کے 75سے زائد اسٹالز کا دورہ کروایا۔

محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی شہر میں ایسی سرگرمیاں وقت کا تقاضا ہے تاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں مزید بہتر ہو سکیں ۔اس ایکسپو کے پہلے روز کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی تھے ۔ انہو ںنے زمین ڈاٹ کام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائش کا انعقاد ہوگا۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم اہلیان کراچی کے مشکور ہیں جنہوں نے اس بڑی تعداد میں شرکت کر کے ہمارے حوصلوں کا جلا بخشی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اس سال کی پہلی نمائش ہے اور ہم مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائشوں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ ہم نے گزشتہ سال پانچ بڑی ایکسپوز کا انعقاد کیا تھا جبکہ کراچی کی یہ ایکسپوان سب سے زیادہ کامیاب ایکسپو ہے’جس میں دو روز میں 85ہزار سے زائد افرادنے شرکت کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

Property Expo Karachi

Property Expo Karachi

اُن کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی اس بڑی تعداد میں شرکت سے یہ بات واضح ہے کہ کراچی کی صورتحال میں بہتری سے عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اب کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے بڑے پراجیکٹس اور سرمایہ کاری شروع ہو چکی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی اس بڑی تعداد میں شرکت سے ہمیں یہ یقین ہے کہ شہر میں پراپرٹی کا مستقبل تابناک ہے ۔ کراچی ایکسپو میں عوام الناس کی دلچسپی کیلئے فوڈ کورٹ کے علاوہ بچوں کیلئے جھولے وغیرہ بھی موجود تھے۔ ایکسپو کے آخری روز بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔