کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے ’زمین پراپرٹی ایکسپو کراچی ۲۰۱۹‘ کا کامیابی سے انعقاد کیا جس میں دو روز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پراپرٹی کی نمائش ایکسپو سنٹر کراچی کے ہال نمبر 4، 5 اور 6 میں منعقد کی گئی تھی جہاں پاکستان بھر سے ۱۳۰ سے زائد نمائش کنندگان نے اپنے منصوبوں کی نمائش کی تھی۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ کراچی شہر میں چوتھا ایکسپو جبکہ مجموعی طورپر سترہواں ایکسپو ہے۔ زمین پراپرٹی ایکسپو ۲۰۱۹ کراچی کا افتتاح معروف کاروباری شخصیت اور چیئرمین اے کے ڈی گروپ عقیل کریم ڈھیڈی نے سی ای او زمین ڈاٹ کام ذیشان علی خان کے ہمراہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کامیاب ایکسپو کا انعقاد کرنے پر زمین ڈاٹ کام کو مبارکباد پیش کی اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی تعمیر و ترقی کیلئے زمین ڈاٹ کام کے کردار کو سراہا۔ بعدا زاں، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے وفد نے بھی زمین پراپرٹی ایکسپو ۲۰۱۹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے اللہ کے فضل و کرم سے اس سال کا آغاز بھی کامیاب ایکسپو کے انعقاد سے کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام اپنے قیام سے ہی پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے اور اسی وجہ سے ہم مستقل بنیادوں پر پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کرتے ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہم نے پاکستان بھر میں 4 بڑے پراپرٹی ایکسپوز منعقد کئے جبکہ دبئی میں بھی دوسرے پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ان ایونٹس میں مجموعی طور پر لاکھوں لوگوں نے شرکت کی تھی جو کہ زمین ڈاٹ کام پر اُن کے اعتماد کا اظہار ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ایکسپوز کی وجہ سے جہاں رئیل اسٹیٹ اور اُس سے منسلک انڈسٹریز کو فائدہ ہوتا ہے ، وہیں عوام الناس کو بھی سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی چھت تلے تمام ہی بہترین پراپرٹیز اور محفوظ سرمایہ کاری کے حوالےسے معلومات لیتے ہوئے درست فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ ہم یہ سفر جاری رکھیں، اس کامیاب ایونٹ کے بعد لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بھی پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ستمبر ۲۰۱۹ ء میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد دبئی میں ہوگا ۔ انہوں نے اس کامیاب ایونٹ پر اہلیان کراچی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ایونٹ کے دونوں دن فیملیز کی بڑی تعداد نے ایکسپو سنٹر کا رُخ کیا جہاں انہوں نے پراپرٹی کے مختلف منصوبوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ اس ایکسپو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف منصوبوں کی موقع پر ڈیلز بھی کی گئی۔ زمین پراپرٹی ایکسپو میں لاہور، کراچی ، اسلام آباد سمیت پورے پاکستان سے نمائش کنندگان موجود تھے۔ فروری ۲۰۱۹ء میں زمین پراپرٹی ایکسپو ۲۰۱۹ کا انعقاد لاہور جبکہ مارچ ۲۰۱۹ میں اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اپریل ۲۰۱۹ء میں پہلی مرتبہ پشاور میں بھی پراپرٹی کی نمائش منعقد کی جائے گی۔