لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ ہونے والی دو روزہ پراپرٹی کی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ایکسپو کے دوسرے اور آخری دن فیمیلیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر زمین ڈا ٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ لاہور ایکسپو کے کامیاب اختتام پر اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں۔ ہماری ٹیم نے دن رات محنت کرکے اس ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا تھااور اب ہم اسلام آباد ایکسپو کیلئے بھی تیار ہیں،جس کا انعقاد 9 اور 10 مارچ کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کا م نے ہمیشہ سے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ ایکسپوز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے کام جاری رکھے گی۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی کا کہناتھا کہ لاہور کے کامیاب ایکسپو کے بعد اب ہم اسلام آباد کیلئے بھی تیار ہیں۔ انشااللہ اسلام آباد کا ایکسپو بھی پہلے سے بڑا ہوگا جہاں ایک ہی چھت تلے عوام الناس کو پراپرٹی سے متعلق سب کچھ مہیا کیا جائے گا۔ ایکسپو کے دوسرے روز زمین ڈاٹ کام کی ٹیم کی جانب سے پراپرٹی سیکٹرمیں مزید جدید ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی گئی ۔ اس میں پاکستان کا پہلا جائنٹ تھری ماڈل کا مکمل مظاہرہ، پاکستان کے پہلے ہائی ریز امیجری اور پاکستان کے پہلے رئیل ٹائم آرکیٹیکٹ ویژولائزیشن عوام کے سامنے پیش کی گئی۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اگلا ایکسپو 9 اور 10 مارچ کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔
زمین ڈاٹ کام کے بارے میں : زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے جہاں11ملین لسٹنگز موجو دہیں جبکہ اس ویب سائٹ کو ماہانہ 5.5 ملین لوگ وزٹ کرتے ہیں۔اس ادارے کے ساتھ 14,500 رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں بھی کام کر رہی ہیں۔پاکستان کا پہلا اور واحد پرائس انڈیکس بھی زمین ڈاٹ کام نے ہی قائم کیا ہے جس سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ مستفید ہو رہی ہے ۔مزید معلومات کیلئے www.zameen.com کو وزٹ کیجئے۔