تحریر : سالار سلیمان زمین ڈاٹ کام سرمایہ کاروں کو بہترین سرمایہ کاری کی مختلف آپشنز شروع سے ہی دیتا آیا ہے۔ تاہم، جب سے زمین ڈاٹ کام نے مختلف تعمیراتی منصوبوں کی مکمل مارکیٹنگ اور سیلز کا آغاز کیا ہے ، سرمایہ کاروں کیلئے با اعتماد سرمایہ کاری کرنا آسان ہو گیا ہے ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ زمین ڈاٹ کام کسی بھی منصوبے کو مارکیٹ ریسرچ اور ڈاکومنٹیشن کے بغیر قبول نہیں کرتا ہے اور یہی ایمانداری اور بھروسہ سرمایہ کاروں کو زمین ڈاٹ کام کے ساتھ کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
اسی مقصد کیلئے لاہور میں پراپرٹی اوپن ڈے کا انعقاد 9اور10دسمبر2017کو پارک لین ہوٹل ایم ایم عالم روڈ پر کیا جائے گا۔ —–درحقیقت پاکستان میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کا رحجان کسی حد تک تبدیل ہو رہا ہے۔ بالخصوص لاہور میں اپارٹمنٹ کلچر اب اپنی جگہ بنا رہا ہے ۔ یہ کلچر کراچی میں دہائیوں سے رائج ہے جبکہ اسلام آباد میں کسی حد تک اپارٹمنٹ لیونگ نظر آتی ہے ،لیکن لاہور کے حوالے سے یہ کلچر ابھی بالکل نیا ہے ۔ ——اس ایونٹ کو پراپرٹی کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کیا جا رہا ہے ۔اوپن ڈے کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ادارے کے مخصوص پراجیکٹس کو صارفین کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
اس اچھوتے خیال پر اسی سال اپریل میں پہلی دفعہ کام ہوا تھا۔چونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ تھالہذا زمین ڈاٹ کام کے دفتر میں ہی اس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تین روز کے اس پراپرٹی اوپن ڈے میں 200سے زائد ڈیلز ہوئیں جبکہ بے شمار لیڈز بھی حاصل ہوئی تھیں۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس ایونٹ میں کل 7پراجیکٹس کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھاجس میں آئیکون ویلی، اسکوئر ون، شیرانوالہ ہائٹس، کنٹری کلب اپارٹمنٹس، اسکوئر ون، کینیڈین سٹی گوادر، ریور واک اور دی اسپرنگز اپارٹمنٹ ہومز نمائش کیلئے پیش کئے گئے تھے۔ اس کی ایک اور نمایاں خصوصیت ‘تھری ڈی واک تھرو’ کی صورت میں تھی۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے صارف کیلئے یہ ممکن ہے کہ وہ اپنی پراپرٹی کی ممکنہ شکل کو قبل از تعمیر ہی دیکھ سکتا ہے اور اس طرح سے اُس کو فیصلہ کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ اسی سال کے دوسرے پراپرٹی اوپن ڈے میں گزشتہ پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ مزید پراجیکٹس بھی نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔ ذیل میں ایک نظر اُن پراجیکٹس پر ڈالتے ہیں جو اس مرتبہ کے پراپرٹی اوپن ڈے میں نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
لاہور: گولڈ کریسٹ مال ینڈ ریزیڈنسی : ڈی ایچ اے لاہور کے فیز تین میں واقع یہ پراجیکٹ اپنی مثال آپ ہے۔ 19منزلہ عمارت ہونے کے باعث یہ ڈی ایچ اے کی سب سے بڑی عمارت ہوگی جبکہ یہ لاہور کی بلندترین عمارتوں کی فہرست میں بھی اپنی جگہ بنا لے گی۔ اس میں دس منازل پر مشتمل 254رہائشی اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے ۔چار منازل پر مشتمل کمرشل ایریا میں پاکستان اور دنیا بھر کے معروف برانڈزبھی ہونگے جبکہ اس کے علاوہ پارکنگ کیلئے بھی 4زیر زمین منازل مختص کی جا رہی ہیں۔گولڈ کریسٹ میں دیگر تمام سہولیات بھی موجود ہونگی۔
شیرانوالہ ہائٹس: لاہور میں برلب نہر واقع یہ منصوبہ بھی شاندار ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ سے محض چند منٹ کی مسافت پر واقع اس منصوبے کی خاصیت اس کا ڈیزائن ہے جو کہ شاہانہ طرز کو ظاہر کرتا ہے ۔کمیونٹی سنٹر، مسجد، سوئمنگ پولز، سکیورٹی کے جدید ترین انتظام کے علاوہ بھی جدید زندگی کی سہولیات اس منصوبے میں مہیا کی جائیں گی۔
براڈ وے ہائٹس: رائیونڈ روڈ پر بحریہ آرچرڈز میں قائم ہونے والا یہ منصوبہ تین عمارتوں پر مشتمل ہے جہاں پر دکانوں، دفاتر اور خوبصورت اپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں۔رنگ روڈ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین سے قریب واقع ہونا اس منصوبے کی خصوصیات میں اضافے کا باعث ہے ۔
دی اسپرنگز اپارٹمنٹ ہومز: یہ منصوبہ بھی مین کینال روڈ پر واقع ہے ۔اس منصوبے کو بیرونی طرز زندگی کی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں اپارٹمنٹس اور ولاز فروخت کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں۔جدید طرز زندگی کی سہولیات اور خصوصیات کو مزید خوبصورت بناتے ہوئے اس میںدیگر سہولیات جیسا کہ روف ٹاپ ریسٹورانٹ، سپا، کھیلوں کی سہولیات، سوئمنگ پول، جدید سکیورٹی سسٹم وغیرہ بھی شامل ہیں۔
آئیکون ویلی: آئیکون ویلی مین رائیونڈ روڈ پر واقع ہے ۔ اس منصوبے میں تمام تر سہولیات شامل ہیں جبکہ یہاں پر 100سے زائد خاندان پرسکون زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔منی گالف کورس، چوبیس گھنٹے بجلی کا انتظام، کمرشل ایریا سمیت دیگر سہولیات یہاں کے رہائشیوں کو بہترین طرز زندگی کا لطف لینے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
اسلام آباد: ہائی لینڈ ریزارٹ: مارگلا پہاڑیوں کی خوبصورتی اور قدرت کے محسورکن نظاروں کے ساتھ ہائی لینڈ ریزارٹ رہائشی مقاصد یا چھٹیوں کیلئے اپنا گھر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔یہ مرکزی اسلام آباد سے صرف 35منٹ کی مسافت پر واقع ہے ۔ اس منصوبے میں ایک بیڈ روم کے اپارٹمنٹ، 2بیڈ رومز کے کاٹیج اور 3بیڈ رومز پر مشتمل ولاز شامل ہیں۔
کنٹری کلب اپارٹمنٹ: مری ایکسپریس وے پر تعمیر ہونیوالے کنٹری کلب اپارٹمنٹس اسلام آباد سے چند منٹ کی مسافت پر واقع ہیں۔یہ اپارٹمنٹس بہترین لائف اسٹائل کے ساتھ ساتھ جدید طرز زندگی کی تمام تر سہولیات سے آراستہ ہونگے۔پہاڑوں کی خوبصورتی کے ساتھ، شہری زندگی کی مصروفیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہاں پر پانی کی سپلائی کا انتظام، سیوریج سسٹم، کمیونٹی سنٹر سمیت دیگر سہولیات بھی حاصل ہونگی۔
ریور واک: دریائے سوان کے ساتھ تعمیر ہونے والے اس منصوبے میں اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاوسز دستیاب ہونگے۔یہ منصوبہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنے گا جوکہ سگنل فری کاریڈور ہے۔ کارپارکنگ، کار ویلے سروس، ہیلتھ کیئر سمیت دیگر سہولیات اس منصوبے میں شامل کی گئی ہیں ۔
گوادر: کینیڈین سٹی گوادر: گوادر میں آج ہر کوئی سرمایہ کاری کرنے کا خواہش مند ہے ۔جی ڈی اے گوادر سے منظور شدہ یہ منصوبہ مستقبل کی محفوظ اور شاندار سرمایہ کاری ہے جس میں رہائشی اور کمرشل منصوبے فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
ان منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات اور تفصیلات 9اور10دسمبر کو پارک لین ہوٹل، ایم ایم عالم روڈ میں منعقد ہونے والے پراپرٹی اوپن ڈے میں دستیاب ہونگی۔ سرمایہ کاری کی منافع بخش اور محفوظ ڈیلز کے ساتھ ساتھ پراپرٹی کے ماہرین سے گفتگو اور نشست کا شاندار موقع بھی میسر ہوگا۔ پیسہ بہت محنت سے کمایا جاتا ہے لہذا اُس کے حوالے سے محتاط سرمایہ کاری کی ضروری ہے تاکہ کل کو نقصان کی بجائے یہ آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہو۔