کراچی (جیوڈیسک) پراپرٹی کی بڑھتی قیمتیں اور بینکوں کے نخرے لیزنگ کی ذریعے قرضہ لینے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔ شرح سود میں بتدریج کمی کے باوجود لیزنگ کے ذریعے گھر کا حصول کرنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ اقساط پر فلیٹ یا گھر بنانے والوں کی تعداد ایک سال میں 70 ہزار 368 سے کم ہو کر 67 ہزار 600 کے قریب آگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے ملک بھر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں حالیہ سالوں میں بے تحاشہ اضافے کے علاوہ بینکوں کی جانب سے قرض کی فراہمی میں مشکلات کے باعث لیزنگ کے رحجان میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہائوس فنانسنگ کے لیے قرضوں کا حجم جولائی تا مارچ 2016 کے دوران 63 ارب روپے کے قریب رہا ہے۔