ملکی ترقی کے لیے احتساب ناگزیر ہے، امیر جماعت اسلامی

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کےلیے احتساب ناگزیر ہے، قطری شہزادوں کے خط حکمرانوں کو نہیں بچا سکتے، سپریم کورٹ صرف احتساب نہ کرے بلکہ روڈ میپ بھی دے۔

منصورہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، اس کے باجود غربت ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں۔