فیصل آباد : وزیر اعظم نے سارک کانفرنس میں بھارتی ہم منصب کے ساتھ مصافہ میں پہل نہ کر کے قومی خوداری کا واضع ثبوت دیا ہے۔ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ملک میں انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے۔حکومت منفی سیاست کرنیوالے سیاسی لوٹیروں کے خلاف طاقت کا استعمال کرے۔مولانا سراج احمد دین پوری کی وفات عالم اسلام کے لیئے عظیم سانحہ ہے۔
وہ عظیم روحانی رہنماء اور تصوف کے امام تھے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا مشن جاری رہے گا۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سجادا نشین خانقہ دین پور شریف مولانا سراج احمد دین پوری کے لیئے دعا ئے مغفرت کروائی اور انکے مشن کو زندہ رکھنے کا عزم کیا ۔پاکستان علماء کونسل اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو سیاسی لیڈر ملک میں فتنہ فساد کا راستہ اپنا رہے ہیں قوم انکی ہدایت کے لیئے دعا کریں ۔وطن عزیز کو اس وقت اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔
انتشار کی نہیں گن پوائنٹ پر اقتدار حاصل کرنیکی روش انتہائی خطرناک ہے اگر ایسی روایت چل پڑی آنے والے وقتوں میں مذہبی اور جہادی قوتوں کو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی حکومت عوام کے مسائل کی طرف توجہ دے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے وفاقی اور صوبائی حکومتیں پرائس کنٹرول ٹیمیں تشکیل دیں قیمتوںمیں اضافہ کرنیوالوںکے خلاف آپریشن کیا جائے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کمی لانا تمام محکموں کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔