جدہ (جیوڈیسک) جمعیت اہلحد یث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ پیغمبراسلام کی سیرت طیبہ دہشت یا انتہا پسندی سے پاک رہنے کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے یہ بات جدہ میں جمعیت اہلحد یث کے اجتماع سے خطاب کر تےہوئے کہی جس سے اسلامی نظریاتی کونسل کےرکن علی محمد ابوتراب نےبھی خطاب کیااور کہا کہ ہمیں اپنی عملی زندگی کو سیرت نبوی کی تقلید میں گزارناچاہیے۔
تقریب سے مولانا مختار عثمانی،محمد فاروق اور دار السلام کے سربراہ مولانا عبد الملک مجاہد نے بھی خطاب کیا اورپروفیسر ساجد میر نے عبد الرئوف کو سعودی عرب کا سرپرست مقر ر کرنے کا اعلان بھی کیا ۔