سیہون شریف (جیوڈیسک) حضرت لعل شہباز قلندر کے 761 ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں جس میں بڑی تعداد میں زائرین شرکت کر رہے ہیں۔ سیہون شریف عرس کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد سیہون شریف پہنچی ہے جو مزار پر چادریں چڑھا رہے ہیں۔
زائرین کی سیکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ عرس تقریبات کا باقاعدہ آغاز گورنر سندھ نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا۔