کراچی : رکن ضلع شوریٰ عرشی کامران نے کہا ہے کہ رسول اکرم کی زندگی قرآن کی عملی تفسیر جو مسلمانوں کے لئے رول ماڈل ہے۔ رحمة اللعالمین کا مشن انسانوں کی فلاح تھا اب آپ ۖ کے مشن کو ہم کو آگے بڑھانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی ، زون گڈاپ وسطی کے تحت گلشن معمار، احمد گارڈن میں منعقدہ جلسہ سیرت النبی ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بگاڑ کا حقیقی سبب خدا اور آخرت سے بے نیازی اور رسالت کی رہنمائی سے روگردانی ہے، خدا کی اطاعت، آخرت کی جواب دہی اور رسالت کی رہنمائی کی بنیاد پر قائم نظام زندگی ہی انسانوں کو امن، چین اور فلاح دے سکتا ہے۔ نبی کریم ۖ نے سخت ترین آزمائشوں کو جھیل کر دعوت دین کا حق ادا کیا۔
آج امتی کی حیثیت سے ہم پر بھی نبی کریم ۖ کی اس اہم ترین سنت کی ادائیگی لازمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی، ظلم اور کرپشن کے خاتمے کے لئے نبی کریم ۖ کی سنت کو تھاما جائے اور قرآن کی بنیاد پر نظام حکومت قائم کیا جائے۔رسول اکرمۖ کی ذات مبارک سے عشق ہمارے ایمان کا جزہے۔ رسول اکرمۖ کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھجا گیا ہے۔ اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہوکر ہی امت مسلمہ دو جہانوں میں سرخرو ہوسکتی ہے۔
رسول اکرمۖ کی سیرت ہم سب کیلئے ایک نمونہ ہے۔ عرشی کامران نے کہا کہ امت مسلمہ کے دلوں سے اپنے نبی ۖ سے عشق و محبت کو نکالنا ممکن نہیں ۔تعلیمات نبویۖ عام کرنے کی ضرورت ہے تعلیمات نبویۖ سے پہلے بھی انقلاب آیا تھا اور آج بھی تعلیمات نبویۖ پر چل کر ہی انقلاب بر پا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضورۖ کی سیرت کو جاننا سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے، ہمارے رویے متضاد ہیں ہم اللہ کو بھی رب مانتے ہیں اور شیطان کی بھی اطاعت کرتے ہیں۔
ناظمہ زون فرزانہ جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت رسولۖ میں ہے اور اس لئے نبیۖ کو رحمت اللعالمین ۖبنا کر دنیا میں مبعوث کیا گیا۔ نبی کریمۖ کی دیانتداری کی وجہ سے اسلام تیزی سے پھیلا اور مظلوموں کو ان کے حقوق ملے۔ جماعت اسلامی کی تمام تر سرگرمیوں کا مقصد انسانوں کو نبی کریم ۖ کی اتباع کی جانب بلانا اور اس زمین پر نظام مصطفیٰ ۖ کا قیام ہے۔ پروگرام میں بدعنوانی، مہنگائی، حکومت کی نا اہلی اور پاکستان اور انڈیا کے تعلقات پر قرارداد بھی پیش کی گئی۔
رسول اکرم کی زندگی قرآن کی عملی تفسیر ہے، عرشی کامران
Posted on January 13, 2016 By Mohammad Waseem سٹی نیوز, کراچی
Shortlink:
Hazrat Mohammad PBUH

by Mohammad Waseem
Mohammad Waseem - Editor at GeoURDU.com Pakistan