راجن پور (اسپیشل رپورٹر) آقائے نامدار حضرت محمد صرف انسانوں کے لئے رحمت نہیں تھے بلکہ چرند پرند حیوانات و حشرات کے لئے بھی رحمت بن کر آئے ،ان کی لعابِ دہن کی برکت سے کڑوا پانی میٹھا ہوجائے ،ایک بکری کا گوشت چودہ سو اصحاب نے سیر ہوکر کھایا یہ میرے نبی ۖ پاک کا معزہ ہے۔
حضرت درخواستی تفصیل کے مطابق جامع مسجد مدنی میں محفل عید میلاد النبی ۖ منعقد کی گئی جس میں عاشقاں ِ رسول کی کثیر تعداد شریک تھی ،اس موقع پر پیر سیف الرحمان درخواستی،اور سندھ کے مشہور مقررحضرت مولانا غلام یاسین رند نے سیرت النبی ۖ پر تفصیلی خطاب کیا ۔ پیر سیف الرحمان درخواستی نے بتایا کہ ہمارے نبی آخرالزمان ۖ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔
اس موقع پر پیر سیف الرحمان درخواستی نے ختم قرآن پاک کرنے والے بچوں کی دستار بندی بھی کرائی ۔اس موقع پر مہتمم حاجی عبدالعزیز بھٹی نے بتایا کہ آقا ۖ دونوں جہانوں کے لئے رحمت ہیں یہ انکی رحمت ہی ہے کہ گنہگاروں کے چہرے نہیں بدلے ہم انکا میلاد ہمیشہ مناتے رہیں گیا۔
اس موقع پرمولانا محمد اسلم صاحب خطیب مدنی مسجد ،قاری عبدالرحمان ،مولانا قاری عبدالرحیم، مولانا عبدالصمد درخواستی، پیر رحمت الرحمان درخواستی،سیف الرحمان بھٹی خطیب واپڈا مسجد و دیگر شریک تھے۔۔