حضور نبی کریم کا خاکہ یہودیوں اور نصرانیوں کی کھلی جسارت، حکومت فی الفور نوٹس لے

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پاکستان کے ایک مشنری سکول کے پیپر میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاکہ یہودیوں اور نصرانیوں کی کھلی جسارت۔ حکومت فی الفور نوٹس لے۔ یہ بات جماعت اہل سنت ضلع لیہ کے سیکریٹری اطلاعات طارق محمود پہاڑ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی ملک گستاخانہ خاکے بناتا ہے تو اس ملک کے خلاف ملک بھر میں جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں۔ اور بائیکاٹ کی باتیں کی جاتی ہیں۔

بلا شبہ یہ سب کچھ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ لیکن ایسا ہی ہمارے ملک پاکستان میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی مشہور سوشل میڈیا ویب سائیڈ Facebook (فیس بک) پر ایک پوسٹ شایع ہوئی ہے جس میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کھلم کھلا گستاخی کی جسارت کی گئی ہے۔ اس پوسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مشنری سکول نے بچوں کے امتحانی پیپر میں چند تصاویر کے ساتھ ہمارے نبی کا خاکہ بنا کر نام پوچھا گیا ہے۔

انہوں نے اس افسوسناک واقعے پر حکومت کی خاموشی پر تعجب کا اظہار کیا اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہل سنت حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے گستاخانہ پیپرز کی تیاری میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دے کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔