لیہ: محلہ منظورآباد میں ماسٹر محمد حسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر خرچ کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔
محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت پیر سیّد ماجد شاہ گیلانی آف خانیوال نے کی ۔قاری عبدالطیف باروی نے جبکہ پیر خالدسراجوی، صدیق چشتی، عامر سیال، کاشف سجاد، عدنان عطاری نے نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ شہنشاہ نقابت محمد رضوان ثاقب نے نقابت کے فرائض اداکیے۔ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضول کاموں اور رسموں پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ سرمایہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منانے پر خرچ کیا جائے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی دعاسے بارہ سال سے ڈوبا ہوا بیڑا کنارے لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کی یاد منانے سے ایمان تازہ ہوتا ہے۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔