لاہور : مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ رسول اکرم کے اسوہ حسنہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو دہشت گردی سمیت تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے، پرچم نبوی کے سائے تلے متحدہوکر ملک کی سلامتی کیلئے جدو جہد کرنا ہوگی۔
رحمتہ للعالمین کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کی پیروی کے بغیرملک و قوم کو درپیش مسائل پر قابو نہیں پا یا جا سکتا ۔اتوار کے روز بعث رسول اللہ کے حوالے سے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک مشکلات اور بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے۔
قوم نیا پا کستان نہیں پر انے پا کستان میں ہی حا لا ت کی تبدیلی اور اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے وطن عزیز میں اس وقت جس قدر بحران ہیں ان کا حل آپ کے لائے ہو ئے نظام کے نفاذ میں ہے۔