حضرت زینب مسلم امہ کی عقیدتوں کا محور ہیں، صاحبزادہ حامد رضا خان

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضاخان نے کہا ہے کہ حضرت بی بی زینب کے روضے پر حملے کے خلاف وزیر اعظم نواز شریف سمیت مسلم حکمرانوں کی خاموشی مسلمانوں کی دل آزاری کاسبب بن رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ حامد رضا خان نے کہا کہ حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا مسلم امہ کی عقیدتوں کا محور ہیں۔

ان کے روضہ مبارک کی بے حرمتی پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے، تاہم وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سمیت مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت اور مسلمانو ں کی دل آزاری کا باعث ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا خان نے مزید کہا کہ صحابہ کرام اور اولیائے کے مزارات کا آخری دم تک تحفظ کریں گے۔