جوہانسبرگ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریٹوریا کی عدالت کے جج تھوکوزیلے ماسیپا نے کہا کہ وہ اس اپیل کی سپریم کورٹ میں کامیابی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
استغاثہ کا مطالبہ ہے پسٹوریئس کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پسٹوریئس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو قتل کیا تھا۔
اس الزام میں انہیں پانچ برس قید کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق پسٹوریئس کا جرم بڑا ہے اور صرف پانچ سال کی سزا قدرے نرم ہے۔