راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار قتل کیس میں ملزمان کیخلاف چالان مرتب کر لیا ہے ایف آئی اے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کو بینظیر قتل کیس میں پیشی جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مرتب کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ تنویر، عمر عبداللہ اور حارث پراسیکیوٹر ایف آئی اے کے قتل کے مرکزی کردار ہیں۔
چالان میں نامزد ملزم حارث کی لاش گزشتہ ماہ ملزم حماد عادل کے گھر سے برآمد ہوئی، ملزمان حماد عادل اور عدنان عادل نے چودھری ذوالفقار قتل کی واردات میں شامل مرکزی ملزمان کی معاونت کی، پولیس نے قانونی معاونت کیلئے چالان پراسیکیوشن برانچ کو بھجوا دیا۔