دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے زمبابوین اسپنر پراسپر اتیسا اوربنگلہ دیش کے سہاگ غازی پر انٹر نیشنل میچز میں بالنگ کروانے پر پابندی لگا دی، سعیداجمل کے بعد، دو مزید بالرز ہو گئے پابندی کا شکار، رواں برس اگست میں آئی سی سی کے کریک ڈاوٴن کی ذد میں آنے والے دو بالرز زمبابوے کے پراسپر اتسیا اور بنگلہ دیش کے سہاگ غازی کا ایکشن غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پر انٹر نیشنل میچز میں بالنگ کروانے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی، دونوں کھلاڑیوں کے بالنگ ایکشن آئی سی سی قوانین میں نہیں آتے، ایکشن کی درستگی کے بعد واپس ٹیسٹ کرانے کے بعد دونوں کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے سعیداجمل کا بھی بالنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا گیا تھا اوران پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔