خوشحالی کیلئے ہمارا گروپ پورے حلقہ میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گا۔ چوہدری اطہر

کروڑ لعل عیسن : علاقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمارا گروپ پورے حلقہ میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گا۔ اس سلسلہ میں جلد ایک گرینڈ میٹنگ بلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار عوام دوست گروپ کے سربراہ چوہدری اطہر مقبول نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور حلقہ بھر سے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام ہمارے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔