سکھر (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈنینس انسانی حقوق کو پامال کرتا ہے، پاکستان جمعیت علمائے اسلام مسترد کر چکی ہے۔
سکھر ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا کہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی خطے کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔
اس کیلئے خطے کے ممالک کو مشترکہ طور پر لائحہ عمل اپنانا ہو گا جبکہ ڈرون حملے روکنے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جماعت نے قومی اتفاق رائے کو سبوثاژ کرنے کی کوشِش کی ہے۔ان کی حکومت خیبر پختونخواہ میں میں فیل ہو چکی ہے۔
انہیں سیاست میں زندہ رہنے کیلئے کوئی ایشو چاہئے تھا جس کے ذریعے وہ اپنی سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں۔
ہماری اولین ترجیحات پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، نواز شریف کا دورہ افغانستان اچھے تعلقات پیدا کرنے کی ہی کڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کو سزا دینا عدالت کا کام ہے میرا نہیں۔