لاہور : معروف روحانی پیشوا اور سرپرست اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان ”سید عرفان احمداویسی المعروف نانگامست ”نے عمرہ پرروانگی سے قبل ملاقات کیلئے آنے والے مرکزی امیرتحریک اویسیہ پاکستان’پیر غلام رسول اویسی ‘محمد رضاایڈووکیٹ ”چیئرمین پاور گروپ آف لائیرز اور دیگر وکلاء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوکہاکہ تحفظ ناموس رسالت پرچلنے والے کم ہیں تواس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں۔
حق پرقائم رہنے والوں کی تعدادنہیں جذبہ کام آتاہے،ہمیں کسی حکومت یاوزارت کی ضرورت نہیں ،اللہ تعالیٰ کے رسول ۖ نے ہمیں قرآن کریم اوراحدیث کی صورت حقیقی طاقت سے نوازاہے۔انہوں نے کہاکہ غلام’ رسول اللہ ۖ کی ناموس کیلئے کٹ مرنے کوہمیشہ بیتاب رہتے ہیں۔
وہ آج22جون کو عمرہ کیلئے روانہ ہونگے،خانہ کعبہ کی حاضری وعمرہ کے سعادت کے بعد رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہرسال رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف رسول اللہ ۖ کی پیروی، اُمت محمدی ۖاورپاکستان کی کامیابی وترقی کیلئے بیٹھتے ہیں۔