تحفظ جمہوریت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ عصمت انور محسود

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی ایریا PS-120 شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام تحفظ جمہوریت اور وزیر اعظم پاکستان کی حمایت میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ قوم احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے بیزار آچکی ہے عمران خان اور طاہر القادری پارلیمنٹ کے تقدس کا پامال نہ کریں اپنے مطالبات مذکرات کے ذریعے حل کریں۔

انہوں نے کہاکہ قوم جمہوریت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اب کسی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیا جائے گا مظاہرے میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت کا خاتمہ کرکے عوامی خوشحالی لائیں گے اور تحفظ جمہوریت کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

اس موقع پر مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران اور قادری ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور قوم کو منتشر کرنا چاہتے ہیں اگر وہ ملک دشمن جمہوری نظام کے خلاف اپنے عزائم سے باز نہ آئیں تو ملک بھر کے عوام ان کا شوشل بائیکاٹ اور ان کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ان کا گھیرائو کرینگے مقررین نے کہاکہ مسلم لیگ جمہوری جماعت ہے اور ہر مسئلہ جمہوری طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔