اسلام آباد: اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر شہیر سیالوی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی آیات سے واضح ہوتا ہے کہ ایک مسلمان کے لئے نبی کریم ? کی ذات گرامی میں بہترین نمونہ موجود ہے آپ ? کی اتباع کرنے سے ہی مسلمان اللہ کو راضی کر سکتے ہیں اور اس کی رضا و رحمت و محبت بھی حاصل کر سکتے ہیں اس سے مسلمانوں کے گناہ کی بخشش ہو گی تیسری آیت میں تو اللہ تعالیٰ نے اطاعت رسول کو عین اپنی اطاعت قرار دیا ہے اس کی یہی وجہ ہے کہ رسول ? اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے نمائندہ ہیں اورتمام الہٰی تعلیمات اللہ کے بندوں تک پہنچانے والے ہیں۔
جامعہ اسلامیہ میں مرکزی تربیتی سیمینار سے خظاب کرتے ہوئے صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالوی نے کہا کہ ناموس رسالت? کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے جب تک عدالتیں گستاخ رسول کو پھانسی پر لٹکانے کا انتظام نہیں کریں گی تو قانون ہاتھ میں لینے کے واقعات ہوتے رہیں گے اور ممکن ہے کہ اب ان میں مزید اضافہ ہوا،معاشرے میں انصاف کے تقاضے مکمل نہیں ہونگے تو قانون کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔