ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مفتی عبدالحلیم ہزاروی

Karachi

Karachi

کراچی: فدایان ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے امیر مفتی عبدالحلیم ہزاروی نے کہا ہے کہ اسلام ہر مذہب کے تقدس او ر احترام کا حکم دیتا ہے، ہم نے آج تک کسی مندر، چرچ یا گردوارے کو آگ نہیں لگائی۔

کبھی کسی غیر مسلم پر ظلم نہیں کیا، کبھی کسی غیر مسلم کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی نہیں کی، اسلام نے ہمیشہ پرامن پیغام کو عام کیاہے، مگر ہم کسی صورت برادشت نہیں کر سکتے ہیں کہ ہمارے آقا ومولیٰ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس میں کوئی گستاخی سے پیش آئے اور ہم چپ رہ جائیں۔

انجمن طلبہ اسلام اور انجمن مشتاقان عطار کے زیر اہتمام گلستان جوہر میں ہونے والی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اکرام حسین القادری نے کہا کہ مغرت ہمارے صبر کے دامن کو بار بار عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ سب کچھ اس کے اپنے حق میں بہتر نہیں ہوگا، تمام عالم اسلام اس وقت جس کرب کے عالم ہے وہ مغرب کے لئے ایک اعلان جنگ ہے۔

ہم کسی صورت فرانس جیسے حیا باختہ ملک کو اس کی ضدر پوری نہیں کرنے دینگے، اس ناموس رسالت کانفرنس میں انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سیف الاسلام ، سنی تحریک کے مقامی رہنما، دعوت اسلامی کے مقامی ذمہ داران، اور انجمن مشتاقان عطار کے زمہ داران کے ساتھ ساتھ عوام کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔