روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ ہر مسلمان کیلئے جان سے بھی عزیز تر ہے: پیر محمد افضل قادری

Pir Afzal Qadri

Pir Afzal Qadri

لاہور: روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ذمہ داروں کیخلاف کھلی جنگ ہوگی، پوری دنیا میں موجود غلامان رسول گستاخوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، ہر زمانے کے ائمہ دین کا اتفاق رہا ہے کہ قبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کا مقدس ترین مقام ہے، یہ اپنا منصوبہ تبدیل کرنے کی بجائے توسیع کے نام بر قبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منتقل کرنا چاہتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواہش پر کعبہ کا رخ بدل دیا تھا۔

ناپاک سوچ اور ناپاک ارادے والے باز آجائیں ورنہ تباہی وبربادی ان کا مقدر ہوگی۔ استاذ العلماء اور مفتی اعظم پاکستان حضرت پیر محمد افضل امیر عالمی تنظیم اہلسنت کا نیک آباد میں خطاب۔ اس سے قبل پنجاب کے 700 مدارس کے سربراہوں کا نیک آباد میں اجتماع ہوا جس میں تنظیم المدارس کے عہدیداروں کا انتخاب اور عالمی و ملکی تناظر میں اہم صلاح مشورے کئے گئے۔

عرب ٹی وی کی اس رپورٹ کہ ”بعض نجدی علماء نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صاحبین کی قبروں کو کھولے بغیر منتقل کرنے کی اجازت دی ہے” کے متعلق پیر صاحب نے کہا کہ یہ جہلا ایمان کی رتی سے بھی محروم، دین فروش اور کفار کے ایجنٹ ہیں۔ ایسے لوگوںکا سخت محاسبہ ضروری ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ غلامان رسول جان دے دیں گے لیکن قبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دینگے۔

محمد شہزاد قادری، میڈیا سیکرٹری
0313-7823263